کورونا نےمزید 48جانیں لے لیں، 2435کیسز

Jan 08, 2021 | 10:26:AM
کورونا نےمزید 48جانیں لے لیں، 2435کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سخت سردی میں ملک میں کورونا کی دوسری لہر بھی زوروں پر ۔۔  ایک دن میں کورونا نے مزید 48 جانیں لے لیں،جس کے بعد اموات کی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔


پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک  7 لاکھ 2ہزار706 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38369 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2435 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3313 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 453828 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق   گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.3 فیصد رہی۔ ملک میں 48  نئی اموات کے بعد  ہلاکتوں کی تعداد 10558 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 97510 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34049 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 222999 ہوگئی ہے جب کہ 3670 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 143511 ہے اور 4221 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18314 اور ہلاکتیں 186 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60536 اور 1710 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8430 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 234 افراد انتقال کرگئے۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38842 ہے اور اب تک 436 مریض انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4878 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔