دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا 

Feb 08, 2024 | 15:26:PM
سندھ کے ضلع  نوشہروفیروز کے حلقہ این اے 205 کے علاقے محراب پور میں دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ کے ضلع  نوشہروفیروز کے حلقہ این اے 205 کے علاقے محراب پور میں دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے، نوشہرو فیروز میں ایک پولنگ پر اس وقت دلچسپ صورتحال بنی جب ایک دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پہنچا۔ 

دولہا بابر راجپوت نے اُردو پرائمری اسکول لائن پار پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں بابر نامی دولہا اپنی شادی کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے حلقہ این اے 205 کے اُردو پرائمری اسکول لائن پار پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ 

مزید پڑھیں:  NA75سے دانیال عزیز گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

دولہے کے ساتھ موجود باراتیوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ دولہے نے محراب پور سے نوابشاہ کیلئے بارات لیکر روانہ ہونا تھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دلہا بابر کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا یادگار دن ہے ، دلہنیا لینے جا رہا ہوں مگر ووٹ ایک امانت ہے اس لیے یہ فریضہ ادا کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا ہوں۔

 دوسری جانب  کھاریاں کے حلقہ این اے 62 کے گلیانہ روڈ کھاریاں سکول میں دولہا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا۔ دولہا کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے۔ اسکے بعد دلہنیا لینے جاوں گا۔