ڈاکٹر سیف الرحمان کراچی کے ایڈمنسٹریٹر تعینات

پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا

Dec 08, 2022 | 12:46:PM
امیر جماعت اسلامی کراچی, حافظ نعیم الرحمان, پیپلز پارٹی, ایم کیو ایم, نیا ایڈمنسٹریٹر
کیپشن: ڈاکٹر سیف الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں اتفاق ہوگیا ۔ڈاکٹر سیف الرحمان کراچی کے ایڈمنسٹریٹر تعینات ،پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق کراچی کے نئے ایڈمنسٹریر کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس  اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ نے کی،اجلاس میں مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظوری کیا جائے یا نہیں پر بھی غور کیا گیا ۔

 ایم کیو ایم کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر عبد الوسیم کا نام پیپلز پارٹی کو دیا گیا ہے،سرکاری ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ڈاکٹر سیف الرحمن کے نام  اتفاق کیا گیا ۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کو مسترد کردیا ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایسے شخص کو تعینات کیا جائے جس کی سیاسی وابستگی نا ہو ۔ مردم شماری میں کراچی کوپورا دکھایااستحصال نہیں ہونے دینگے۔

ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کونہیں مانے گے اورایسی شخصیت کوتعینات نا کیا جائے کیاجائےجسکی سیاسی وابستگی ہو انھوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہونے دینگے الیکشن کے موقع پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کردیا، کراچی کی مردم شماری کوپورا کیا جائے جو یہاں رہتا ہے اسے وہاں کی گنتی کو شمار کیا جائے پپلز پارٹی کراچی کی ابادی کو پورا نہیں دیکھانا چاہتی پپلز پارٹی فسطائیت سے باز آئے۔

حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں کہ اب کراچی میں رہنے والوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے اپنے حقوق کے لئے پپلز پارٹی بھر پور احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات منوالیتی ہے عوام کے مسائل حل نہیں کرناچاہتی انھوں نے حکومت سے کتامارمہم چلانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی گئی مددکی تفصیلات سامنے لائے۔