عام انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ؟

مذاکرات سے الیکشن کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں:شیخ رشید احمد

Dec 08, 2022 | 11:35:AM
 مسلم لیگ شیخ رشید  , فضل الرحمان, الیکشن , ویب سائٹ, ٹوئٹر
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید  کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں، فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے الیکشن کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

 
اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں، معیشت ہی قومی سلامتی ہے، حکومت کی پالیسی ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن ہم نے بچا یا، ہم تو الیکشن ایک سال مزید آگے بڑھانےکا سوچ رہے ہیں، عمران خان نے ساڑے تین سال میں ملک کو دلدل میں پھنسایا، عمران خان نے ملک میں اتنی نفرتیں پیدا کی ہیں ان سے اب بات چیت مشکل ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کے بعد پشاور کے نوادرات کا سکینڈل بھی سامنے آرہا ہے، پشاور میوزیم کے نوادرات کس نے بیچے ہیں اس کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ صوبائی پارٹی کی مشاورت سے کریں گے۔