2020 میں ٹویٹرپرکون چھایا رہا!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہالی وڈ اداکارچیڈوک بوسمان کی موت کی خبرکوسب سےزیادہ لائیک کیاگیا۔ امریکی صدرٹرمپ،میوزک گروپ بی ٹی ایس بھی لسٹ میں سرفہرست رہے۔
تفصیلات کے مطابق 2020 میں ٹویٹرپرسب سے زیادہ چھائے رہنے والے افراد، ٹویٹ اورہیش ٹیگزمیں کون آگے تھاٹویٹرنے ڈیٹاجاری کردیا۔امریکی اداکارچیڈوک بوسمان کی موت کی ٹویٹ سب سے زیاد رہی ۔ انکی موت کے بار ے میں ہونےوالی ٹویٹ کوسب سے زیادہ 76 لاکھ سےزائد لائیکس ملے۔
سب سے زیادہ لائیک کی جانیوالی ٹویٹس میں باسکٹ بال کھلاڑی کوب برائنٹ کی موت کے بارے میں ٹویٹ تھی جسے39 لاکھ سےزیادہ لائیکس ملے۔ایک شخص کے بارے میں سب سےزیادہ ٹویٹ ہونےوالوں میں امریکی صدرٹرمپ ٹاپ پرہیں۔ 2020 میں ان کے بارے میں سب سےزیادہ ٹویٹ کئے گئے۔
میوزک میں کوریئن پاپ گروپ بی ٹی ایس مسلسل چوتےسال بھی سرفہرست رہا۔کسی بھی میوزک گروپ کے بارے میں سب سےزیادہ ٹویٹ بی ٹی ایس کے بارے میں کئے گئے۔
ہیش ٹیگزمیں کووڈ19 پہلے نمبرپررہا جبکہ بلیک لائیوزمیٹردوسرے نمبرپررہا۔