ڈاکٹر ادیب رضوی کا مشن پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

Aug 08, 2023 | 23:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کا مشن پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میڈیکل کمپلکس کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، عذرا پیچوہو، سید خورشید شاہ، سید قائم علی شاہ، عبدالقادر پٹیل، نفیسہ شاہ، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ، ناصر شاہ، شرجیل میمن، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، منور وسان، ارسلان شیخ، نعمان شیخ، اویس شاہ، کمیل شاہ، سہیل انور سیال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف مذہنی شخصیت ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

انہوں نے 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائلاسز مشینوں کے ساتھ 170 بستروں پر مشتمل میڈیکل کمپلکس کا ڈاکٹر ادیب رضوی کے ہمراہ دورہ کیا، انہوں نے ڈائلاسز، لیبارٹری، ریڈیالوجی، پیٹ اسکین، سائیکلوٹرون اور روبوٹک سرجری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

سکھر میں ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہمارے ہسپتال ہمیں واپس مل گئے ہیں، ایس آئی یو ٹی کا افتتاح کرنا میرے لیے خوشی کا موقع ہے، ہسپتالوں کے افتتاح سے عوام کو صحت کی سہولتیں ملیں گی، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اور سکھر میں چلڈرن اسپتال کا بھی افتتاح کیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں صحت کی سہولیات مفت ہیں، سندھ کے ہر ضلع میں ایس آئی یو ٹٰی کمپلیکس بنانا چاہتے ہیں، ہسپتالوں کے قیام سے عوام کو سہولت ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں اور لے کر بھی جائیں گے، ایسے ہسپتال بناناچاہتے ہیں کہ مریضوں کو عالمی سطح کی سہولتیں مفت ملیں۔