چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کو مرحلہ وار حکومتی ضمانت فراہم کرنے کی منظوری

Aug 08, 2023 | 23:04:PM
 چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کو مرحلہ وار حکومتی ضمانت فراہم کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کو مرحلہ وار حکومتی ضمانت فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس ہوا ، جس کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کو آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ضمانت فراہم کی جائے گی۔ 

اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے معاہدے کی منظوری دیدی گئی، اس کے علاوہ اجلاس میں ایس ایم ای آسان فنانس سکیم کی منظوری بھی دے دی گئی ۔ کسان پیکج 2022 کی مدت میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اجلاس میں ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزرز پلانٹس کو 15 اکتوبر 2023 تک گیس فراہمی کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ محمد خیل اور منظر خیل کی منرل لیز کو شمالی وزیرستان ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قرار دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔