امید کرتا ہوں ادارے مسقبل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے:شاہ محمود قریشی  

Aug 08, 2023 | 15:34:PM
پی ٹی آئی  کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو جائیں تو وہ پیش ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی چیرمین اٹک جیل میں ہیں ان کے آج نہ آنے کی وجہ واضع ہے وہ آزاد نہیں ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) پی ٹی آئی  کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو جائیں تو وہ پیش ہو جائیں گے۔ عمران خان اٹک جیل میں ہیں ان کے آج نہ آنے کی وجہ واضع ہے وہ آزاد نہیں ہیں۔ امید کرتا ہوں ادارے مسقبل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

اسد عمر، علیمہ خان،عظمی خان اور میں عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جیل جانے سے پہلے ایک کور کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو پارٹی کو چلا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی تمام معاملات دیکھ رہی ہے۔ پارٹی نشان کا مسئلہ چل رہا ہے جس پر ہم اپنا نقظہ نظر پیش کر رہے ہیں۔9 اگست کو اسمبلی تحلیل سے پہلے مردم شمارہ کیوں نہیں کی گئی، آج پی پی پی رہنما رضا ربانی اور دیگر ان پر اعتراضات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ’دل کرتا ہے خودکشی کرلوں‘ملزمہ سومیہ کا عدالت میں بیان، جوڈیشل ریمانڈ منظور

اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام معاملات مشاورت سے چلنے میں جمہوریت بھی ہے اور برکت بھی ہے۔ ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو اس کا آئینی، جمہوری اور سیاسی راستہ صف شفاف الیکشن ہے۔

امید کرتا ہوں ادارے مسقبل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ لیول پلینگ فیلڈ کوئی چیز نہیں ہوتی فیصلہ قانون کی مطابق ہونے چاہیں خوہشات کے مطابق نہیں ہوتے اس فیصلہ ہر ہمارے تحفظات ہیں۔