نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور 

Aug 08, 2022 | 22:01:PM
نیوزی لینڈ کا نام تبدیل
کیپشن: نیوزی لینڈ کا جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکے عوام کی جانب سے ایک پٹیشن جاری کی گئی ہے جس پر 70 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کر کے ملک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔پٹیشن کے مطابق عوام کا مطالبہ ہے کہ نیوزی لینڈ کا ڈچ انگریزی نام بدل کر اس کے اصل ماوری زبان کا نام اوٹیروا (Aotearoa) رکھا جائے۔
دی ماوری پارٹی کی شریک رہنما ڈیبی نگاریوا پیکر (Debbie Ngarewa-Packer) نے ملک کے نام کی تبدیلی اور مقامی ثقافت سے جڑے رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لفظ اوٹیروا ان کی حقیقی شناخت کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کون تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی غریب ریاستوں کو اپنی شناخت کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے اور نو آبادیات کی زنجیروں سے نکلنا بہت ضروری ہے۔
پارٹی لیڈر نے مزید کہا کہ یہ مطالبہ نیا نہیں ہے بلکہ ان کے آباو¿ اجداد نے کالونائزیشن کے بعد پہلی بار نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا خیال ہے کہ نام کی تبدیلی سے لوگوں کو ماوری ثقافت کو محفوظ رکھنے اور نوآبادیات کے صدمے سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے پالیسی جاری