ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کااظہار

Aug 08, 2022 | 21:18:PM
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، حکومتی معاہدوں، عملدرآمد، تشویش کااظہار،
کیپشن: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکومتی معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کااظہار کیا ہے اوروزیراعظم شہباز شریف سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کنونیئرخالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،ایم کیوایم نے صوبائی سطح پرکئے گئے معاہدے پرصوبائی حکومت کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔
ایم کیوایم نے سندھ حکومت پرسپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مردم شماری کرانے کا بھی الزام عائد کیا، رابطہ کمیٹی کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی نے عدالتی فیصلے کے مطابق بلدیاتی ایکٹ تیارکرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،3ماہ کے دوران متعدد بار مذاکرات ہوئے مگر سندھ حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا،سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں۔
خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیاں تعصب اور دھاندلی کا مظاہرہ ہے،ایم کیوایم نے وعدے کے مطابق حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا،ایم کیوایم کےساتھ اتحاد کوبرقرار رکھناوفاق اورصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،ایم کیوایم پر موجودہ صورتحال میں فیصلہ کرنے کیلئے کارکنان اور عوام کا دباؤ بڑھ رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر قانون پنجاب کا بھی پروٹوکول اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان