خوراک کی قیمتوں میں مسلسل کمی

Apr 08, 2023 | 14:48:PM
خوراک کی قیمتوں میں مسلسل کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے عالمی قیمت انڈیکس میں مارچ میں مسلسل بارہویں مہینے کمی ریکارڈ کی گئی، جو روس اور کرین جنگ کے سبب ایک سال قبل تاریخی بُلند ترین سطح کے بعد سے 20.5 فیصد گر گیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کا پرائس انڈیکس عالمی سطح پر تجارت والی زیادہ تر غذائی اشیا کا جائزہ لیتا ہے، انڈیکس مارچ میں اوسطاً 126.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 129.7 فیصد پر تھا، ایف اے او نے بتایا کہ یہ جولائی 2021 کے بعد سے کم ترین شرح ہے۔

عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت نے بتایا کہ طلب میں کمی، رسد میں اضافے اور یوکرینی اناج کی بحیرہ اسود کے ذریعے محفوظ برآمدات کے معاہدے میں توسیع کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہوئی۔انڈیکس میں کمی کی وجہ اناج، ویجیٹیبل آئل اور ڈیری مصنوعات کی قیمتوں کا گرنا ہے جس نے چینی اور گوشت کی قیمتیں بڑھنے کا اثر زائل کر دیا۔
 ضرور پڑھیں :شہر قائد میں ادوایات کی قلت،کوئی پوچھنے والا نہیں

ایف اے او کے اناج قیمت انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر 5.6 فیصد کی کمی ہوئی، گندم کی قیمت 7.1 فیصد، مکئی کی 4.6 فیصد اور چاول کی قیمت 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح ویجیٹیبل آئل کی قیمت 3 فیصد کم ہوئی، مارچ 2022 میں انڈیکس کے بُلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے 47.7 فیصد تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے برعکس چینی کی قیمت 1.5 فیصد اضافے کے بعد اکتوبر 2016 کے بعد سے بُلند سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ بھارت، تھائی لینڈ اور چین میں پیداوار میں کمی کے خدشات ہیں۔