وزیر اعظم کی اگلی حکمت عملی کیا ہو گی؟وزیر تعلیم نے بتا دیا

Apr 08, 2022 | 09:29:AM
وزیر اعظم، فائل فوٹو
کیپشن: وزیر اعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما مراد راس نےسپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ تھوڑا سا انتظار کریں۔

تفصیلات کے مطابق مراد راس نے  صبر رکھنے اور عمران خان کی اگلی حکمتِ عملی کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم  عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہر دم آگے بڑھنا ہے، ان کی اگلی حکمتِ عملی تک مایوس نہ ہوں۔ تھوڑی دیر صبر کریں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز تاریخی متفقہ فیصلہ دیا، عمران خان کلین بولڈ ہوگئے، عدالت نے ان کے اقدامات غیرآئینی قرار دے دے دیے اب کل ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نےڈپٹی اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے۔یہ حکم بھی دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھیں، کامیاب ہو تو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہ کیا جائے، ووٹنگ والے دن کسی رکن اسمبلی کو نہیں روکا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:    نئے پاکستانی سفیر کی امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات