خبر دار۔۔۔ کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کیلئے 5 گنا زیادہ خطرناک

Apr 08, 2021 | 21:36:PM

 (24نیوز)چین نے کورونا کی نئی قسم کو نوجوانوں کے لئے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے تازہ ریسرچ جاری کر دیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
چینی سائنسدانوں کے مطابق اس بات پر بھی تحقیق کی جا رہی ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیوں ہو رہی ہے۔چینی سائنسدانوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم یورپ اور افریقہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں جتنے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس میں سے 75 فیصد نوجوان متاثر ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم نے بھی افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔دوسری جانب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے۔چین کورونا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور چینی سائنسدان کورونا کی نئی قسم پر ریسرچ کر کے اس کی الگ سے ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہےپاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران موذی  کورونا وائرس سے 98 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612، خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19 ہزار 999، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 877 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 816 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔صوبہ  پنجاب میں 6 ہزار 793، صوبہ سندھ میں 4 ہزار 520، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 519، دارالحکومت اسلام آباد میں 591، صوبہ بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 386 مریض اس موذی وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں۔منفی پروپیگنڈے کے باوجود سی پیک پر کام جاری رہے گا ۔۔چین کا اعلان

مزیدخبریں