بھارتیوں کو دھونی کی یاد ستانے لگی

Sep 07, 2022 | 11:51:AM
بھارتیوں کو دھونی کی یاد ستانے لگی
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) انڈیا منگل کو دبئی میں سری لنکا سے ایشیاء کپ سپر فور میں اپنا دوسرا میچ ہار گیا اور اپنی امیدوں کو دیگر میچوں کے نتائج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی انڈیا کی دوسری شکست پر دلچسپ بحث چل رہی ہے۔ کہیں صارفین انڈیا پر شدید تنقید کر رہے ہیں تو کہیں انہیں دلاسہ بھی دے رہے ہیں۔

اگر پاکستان، جس نے اتوار کو اسی طرح انڈیا کو ایک گیند بچ جانے پر شکست دی تھی، آج افغانستان کو ہرا دیا تو وہ اتوار کے فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ کرے گا۔ اس طرح بھارت مقابلے سے باہر ہو جائے گا۔

روہت نے کہا کہ کوئی انتشار نہیں ہے۔ ’میں جانتا ہوں کہ جب آپ میچ ہار جاتے ہیں تو میڈیا کا ردعمل کیا ہوتا ہے، یہ معمول کی بات ہے۔ آپ ڈریسنگ روم کے اندر دیکھ سکتے ہیں کہ لڑکے پرسکون ہیں۔‘

سری لنکا نے 174 رنز کے ہدف کا تعاقب کامیابی سے اس وقت کیا جب تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار نے 19 ویں اوور میں 14 رنز دے دیے جس کی وجہ سے آخری چھ گیندوں پر صرف سات رنز کا آسان ہدف مقرر ہوا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین سابق کپتان دھونی کو یاد کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیاء کپ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی

آصف رحمان کا بھی یہی حال تھا۔ انہیں بھی مہندرا سنگھ دھونی کی یاد ستانے لگی۔

انڈیا گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا اور انگلینڈ میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ 2019 میں سیمی فائنل میں ہار گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حامی انجینیر میاں اسامہ جبار نے پانڈے کو دوسری ٹیم لے کر آنے کا مشورہ دیا۔ پانڈے نے کہا تھا کہ انڈیا کے پاس اتنا ٹیلنٹ ہے کہ دو ٹیمیں بنائی جاسکتی ہیں۔