حکومت کسی سے مطمئن نہیں۔ 3 سالوں میں4چیف سیکرٹری ، 6آئی جی تبدیل کئے 

Sep 07, 2021 | 18:25:PM
 حکومت کسی سے مطمئن نہیں۔ 3 سالوں میں4چیف سیکرٹری ، 6آئی جی تبدیل کئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب حکومت کے تین سالوں کے دوران چار چیف سیکرٹری اور 6 آئی جی پولیس تبدیل کیے گئے اور اب کامران علی افضل پانچویں چیف سیکرٹری اور راﺅ سردار علی خان ساتویں آئی جی کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔
 تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے پہلے چیف سیکرٹری کی آسامی پر اکبر حسین درانی کو تعینات کیا پھر اس کے بعد یوسف نسیم کھوکھر کی تعیناتی گئی ، نسیم کھوکھر کے بعد میجر (ر) اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیااور پھر ان کو ہٹا کر جواد رفیق ملک کوچیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ۔اب جواد رفیق ملک کو تبدیل کر کے کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے ۔
 تین سالوں میں 6آئی جیز تبدیل ہوئے جن میں ڈاکٹر کلیم امام تین ماہ، محمد طاہر ایک ماہ، امجد جاوید سلیمی چھ ماہ، کیپٹن(ر) عارف نواز سات ماہ، شعیب دستگیر نو ماہ تک آئی پنجاب رہے ،چھٹے آئی پنجاب انعام غنی کو 9 ستمبر 2020 کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا اور انہیں بھی ایک سال پورا ہونے سے ایک روز قبل عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری