ورلڈ کپ ؛جنوبی افریقہ نے نئی تاریخ رقم کر دی

Oct 07, 2023 | 18:59:PM
ورلڈ کپ ؛جنوبی افریقہ نے نئی تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) ون ڈے فارمیٹ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں  جنوبی افریقہ نے تاریخ  بنا ڈالی، سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دینے کے ساتھ ایک ہی اننگز میں تین سینچریاں جڑڈالیں۔

 ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ  کے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں بنائیں، جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیا، ایک ہی میچ میں جنوبی افریقہ نے دو اہم ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں ، ایک 429 رنز کا ہدف دینے کا جبکہ دوسر ایک ہی اننگ میں تین سینچریز سکور کرنے کا ،واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں 2 سنچریاں بنی ہیں، ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں صرف پہلی بار ایک اننگ میں تین سنچریاں بنیں۔

چار میں سے تین مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقہ، ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا، جنوبی افریقا نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف تین سنچریاں کیں، انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگز میں تین سنچریاں بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر قانون کے بھانجے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے