وکلا تنظیموں نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو کالا قانون قرار دیدیا

Oct 07, 2021 | 22:15:PM
نیب آرڈیننس۔کالا قانون۔مسترد
کیپشن: فائل فوٹو۔بار کونسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو کالا قانون قرار دیدیا۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے مشترکہ بیان جاری کردیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر مایوسی ہوئی، صدارتی آرڈیننس سے نیب قانون میں تبدیلی پارلیمنٹ کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔
 بیان میں کہا گیا کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کا قانون خلاف میرٹ ہے، مخصوص فرد کے لئے ترمیم طے شدہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ مخصوص فرد کےلئے ترمیم کسی کے لئے بھی قابل قبول نہیں ۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ڈریکونین قانون کے خلاف بار کونسل سے مل کر لائحہ عمل طے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کی دوسری خفیہ شادی ، اہلیہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے