نسیم البحر 13مشقیں، پاکستان اور سعودی فورسز  کا شاندار جنگی قوت کا مظاہرہ ، ویڈیو ضرور دیکھیں

Oct 07, 2021 | 14:45:PM
پاکستان ، سعودی عرب، مشقیں
کیپشن: پاکستان اور سعودی عرب کے نیوی کے سربراہ مشقیں دیکھ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بحریہ اور سعودی عرب کی رائل نیوی اور ائیرفورس کے درمیان نسیم البحر 13 کے نام سے جاری بحری مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی فوجوں نے جنگی قوت کا مظاہرہ کیا۔امیر البحر پاکستان ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے جنگی قوت کے مظہر کا معائنہ کیا۔

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پاکستانی اور سعودی بحری جہازوں کے علاوہ سعودی فضائیہ کے جہاز نے بھی شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میزائل فائرنگ میں رائل سعودی ائیر فورس کے ایف 15 جہاز نے پہلی بار شرکت کی۔ تمام میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر دونوں بحری افواج کے سربراہان نے جوائنٹ فلیٹ ریویو کے دوران مشق میں شریک بحری جہازوں کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے نے بلوچستان میں قیامت برپا کردی۔20 افراد جاں بحق۔300سے زائد زخمی