کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طلبا کیلئے اہم خبر

Oct 07, 2021 | 11:59:AM
 کے پی کے،ڈپٹی کمشنر مردان،کارروائی، کورونا ویکسین
کیپشن: کے پی کے  کے طلبا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کے پی کےمیں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے اقدامات سخت،12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو بغیر ویکسینیشن سرکاری و نجی سکولوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر مردان نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

اعلامیہ  کے مطابق مردان کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلبا جو 12 سال سے زیادہ ہیں اور انہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگائی ایسے طلبا کو سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اعلامیے کی خلاف ورزی کرنے والے سکول کو سیل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اکیلا رہنا اب مشکل ۔۔شوہر نے سابق اہلیہ کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا
 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر زنانہ و مردانہ کو ایسے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی جنہوں نے ابھی تک خود اور 12 سال سے زائد طلباء نے ویکسینیشن نہیں کی، اسکے ساتھ ساتھ 7 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری  کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جہاز میں ایئر ہوسٹس کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل..