بہترین سڑکوں کے حامل ممالک کی لسٹ جاری ،پاکستان کونسے نمبرپر ہے ؟

Nov 07, 2023 | 17:26:PM
بہترین سڑکوں کے حامل ممالک کی لسٹ جاری ،پاکستان کونسے نمبرپر ہے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی نقل و حمل کے نیٹ ورکس  کی مدد سے عالمی جریدے نے  دنیا کی بہترین سڑکوں کے حامل 20 ممالک کی لسٹ شیئر کی گئی ہے ۔ 

جاری کی گئی لسٹ  سڑکوں کی بہترین کوالٹی اور ان پر گاڑیوں کی اوسط سپید کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی ہے ، انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کی  جانب  سے فراہم کیے گئے ڈیٹا کی بنا پر  یہ لسٹ مرتب کی گئی ہے ،

لسٹ میں سب سے اوپر  امریکا ہے جہاں کی سڑکوں پر گاڑیوں کی اوسط سپیڈ 107 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے ، اس کے بعد پرتگال ہے جہاں اوسط سپیڈ 106 کلو میٹر فی گھنٹہ ،نمبر تین کی بات کی جائے اس جگہ پر سعودی عرب کو رکھا گیا ہے جہاں گاڑیوں کی اوسط رفتار 106 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ، اس کے بعد کینیڈا کا نمبر آتا ہے جہاں اوسط سپیڈ 106 ہے جبکہ نمبر5 پر فرانس ہے جہاں گاڑیوں کی اوسط سپیڈ 105 کلو میٹر ہے ۔ 

لسٹ میں سب سے نیچے 20 ویں نمبر پر  سویڈن ہے  جہاں اوسط سپیڈ 94 کلومیٹر پر گھنٹہ مقرر ہے ، اس سے اوپر 19 ویں نمبر  ایران جس کی اوسط سپیڈ تو 94 کلو میٹر ہے ، لیکن  بہترین روڈ کنسٹرکشن ،دیہاتوں اور شہریوں کے درمیان بہترین ربط کی وجہ سے  اسے 19 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے ، اس سے اوپر 18ویں نمبر پر سربیا ہے ، واضح رہے کہ پاکستان اس لسٹ میں شامل نہیں ہے ۔