میکس ویل کا ون مین شو، افغانستان کے جبڑوں سے جیت چھین لی

Nov 07, 2023 | 13:15:PM
میکس ویل کا ون مین شو، افغانستان کے جبڑوں سے جیت چھین لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر میکس ویل نے ون مین شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے منہ سے جیت چھین لی ۔ 

افغانستان کے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 7 وکٹیں صرف91 رنز پر گر جانے کے بعد  بھارتی شہر ممبئی کے ونکھڈے سٹیڈیم میں میکس ویل  کا پاور شو شروع ہو گیا، آسٹریلوی بلے باز نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں ،21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے،  یوں  کینگروز نے 19 گیندیں قبل ہی  افغانستان کا 292 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ 

میکس ویل اور کپتان پیٹ کمنز نے مل کر کئی ریکارڈز آج اپنے نام کر لیے ہیں، پیٹ کمنز اور میکس ویل کے درمیان آٹھویں وکٹ کیلئے 175 رنز کی پارٹنرشپ لگی جو کہ ون ڈے کرکٹ کی ہسٹری کی سب سے بڑی  پارٹنر شپ  لگی اس سے پہلے یہ ہندسہ 138 رنز کا تھا،اس کے ساتھ ساتھ میکس ویل کی جانب سے 201 رنز ناٹ آؤٹ اب تک ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ سکور ہے ۔

ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، افغانستان کے اوپنر ابراہیم زردان کی بہترین سینچری کی بدولت افغان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ابتدائی 7 وکٹیں صرف 91رنز پر گر گئی تھیں جس کے بعد میکس ویل نے میچ وننگ پرفارمنس  سے  ٹیم کو  فتح یاب کیا۔