موسمیاتی تبدیلی صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا ہے، وزیراعظم

Nov 07, 2022 | 11:26:AM
موسمیاتی تبدیلی صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا ہے، وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کابینہ ارکان کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کاپ 27 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم نارویجن ہم منصب کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مباحثے کی صدارت کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے تحت ابتدائی وارننگ سسٹمز سے متعلق گول میز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کلیدی خطاب بھی ہوگا۔
اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی جانب سے ایک پیغام دیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آج ہمیں صدی کے جس سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے وہ موسمیاتی تبدیلی ہے، ہمیں کاپ 27 کو ہر قیمت پر کامیاب کرنے کا عہد کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے:  شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا کہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف ستھرا ماحول چھوڑنا ہم پر فرض ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عالمی رہنماؤں کی گفتگو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف ہماری جدوجہد کے مستقبل کو تشکیل دے گی۔