اختیارات سے تجاوز ۔قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

May 07, 2021 | 15:12:PM
 اختیارات سے تجاوز ۔قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قطر کے وزیر خزانہ کو اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات جاری تھیں جس میں ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ وزیر خزانہ کی گرفتاری کے بعد ان کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ۔ پبلک سیکٹر میں جرائم کا مرتکب ہونے اور دیگر دستاویزات سے الزامات ثابت ہونے پر قطری اٹارنی جنرل نے وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جبکہ وزیر خزانہ کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ۔وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات کےبعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے علی شریف کو فوری طور پر وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا حکم جاری کیا۔قطری امیر نے وزیر تجارت علی بن احمد کو وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ