وائلڈلائف کا چڑیا گھر اور وائلڈلائف پارک بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا لاک ڈاﺅن کے باعث پنجاب وائلڈلائف نے صوبے بھر میں چڑیا گھر اور وائلڈلائف پارک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق این سی اوسی کی ہدایات پر تمام چڑیا گھر 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔ لاہور چڑکاگھر سفاری پارک اورجلوپارک بھی بند رہیں گے۔ چھٹیوں کے دوران جانوروں اور پرندوں کوخوراک فراہم کرنے کے لئے مخصوص عملہ ڈیوٹی پر آئیگا۔
واضح رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد وائلڈ لائف نے صوبہ بھر میں چڑیا گھراور وائلڈ لائف پارک شہریوں کیلئے پہلے سے بند کر رکھے ہیں۔ وائلڈ لائف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی زندگی بہت اہم ہے اس لئے پابندی لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کارروکنے پر ڈرائیور نے گاڑی موٹروے پولیس اہلکار پرچڑھا دی۔۔رونگھٹے کھڑ ے کر دینے والی ویڈیو وائرل