ماہ رمضان میں عوام کو سستے داموں اشیا کی فراہمی کیسے ممکن بنائی جائے ؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے پلان طلب کر لیا

Mar 07, 2023 | 19:05:PM
ماہ رمضان میں عوام کو سستے داموں اشیا کی فراہمی کیسے ممکن بنائی جائے ؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے پلان طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ماہ مبارک میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے ورکنگ پلان طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی  اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہ رمضان کی آمد کے حوالےسے  جامعہ حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت اور عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کیلئے  ورکنگ پلان طلب کیا گیا ہے ۔

سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں استحکام کے لئے ابھی سے بہترین حکمت عملی تیار کی جائے، متعلقہ محکمے اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد کے ساتھ قیمتوں میں استحکام کے لئے ورکنگ پلان مرتب کریں، مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کے لئے پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کر کے قابل عمل تجویز پیش کریں۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پرائس کنٹرول کے موثر نظام کے ذریعے غریب آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،اجلاس کے دوران  سیکرٹری زراعت نے دالوں،سبزیوں او رپھلوں کی طلب و رسد او رقیمتوں کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویر، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری صنعت ،سیکرٹری خوراک، سیکرٹری لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت ہوئے ۔