روس میں بھارت سمیت 6 ممالک کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کے اقدامات پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) روس کی جانب سے 6 ممالک کیلئے ویزا مراحل میں آسانی کیلئے کام جاری ہے، ان میں بھارت، شام، انڈونیشیا، انگولا، ویتنام اور فلپائن شامل ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے 11 ممالک کے ساتھ ویزا فری انٹری کے معاہدوں پر بھی پیش رفت کی جارہی ہے، ان ممالک میں سعودی عرب، بارباڈوس، ہیٹی، زیمبیا، کویت، ملائیشیا، میکسیکو اور ٹرینیڈاڈ شامل ہیں۔
Russia works to ease visa regime for India, other countries #FMTNews #FMTWorld https://t.co/PTKAY32Rtr
— Free Malaysia Today (@fmtoday) March 6, 2023
روس نے بھارت، چین اور افریقی ممالک سے یوکرین جنگ کے بعد سے رابطے بڑھائے ہیں۔ دوسری طرف امریکا، جاپان اور یورپی یونین نے یوکرین میں روسی قبضے کی مذمت کی اور اس پر پابندیاں لگائیں جبکہ چین اور بھارت نے ایسا کچھ نہیں کیا۔