حکومتِ پنجاب کی لا پرواہی،کینسر کے مریضوں کا مفت علاج رک گیا

Mar 07, 2021 | 17:24:PM
حکومتِ پنجاب کی لا پرواہی،کینسر کے مریضوں کا مفت علاج رک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں رجسٹرڈ خون کے کینسر کے 5 ہزار 500 مریضوں کو زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی کے تعطل سے سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق کینسر کے رجسٹرڈ غریب مریضوں کے مفت علاج کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا شروع کردہ ایک میگا پروجیکٹ تقریباً معطل ہوگیا ہے۔
سال 2014 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کینسر کے غریب مریضوں کے لیے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلیٹی (سی ایس آر) کے تحت نوارٹس فارما پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے سی ایم ایل منصوبہ متعارف کروایا تھا۔کمپنی کی جانب سے جون 2020 کو ختم ہونے والے معاہدے کی تجدید کی متعدد درخواستوں کے باوجود موجودہ حکومت کی جانب سے 'ردِ عمل' میں تاخیر بتائی گئی ہے۔جس سے کینسر کے مفت علا ج کیلئے جانے وا لے مریض پریشا نی کا شکا ر ہونے لگے ہیں۔