درآمدی استعمال شدہ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ

Mar 07, 2021 | 17:08:PM
 درآمدی استعمال شدہ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)استعمال شدہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور پرنٹر پر بھاری ڈیوٹی عائد ہو گئی ہے جس کے بعد اب ان کی قیمتوں میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیو ایشن کی جانب سے استعمال شدہ درآمدی کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، پرنٹر، سرور، یو ایس بی، وی جی اے کیبلز، بیٹری اور چارجرز کی نئی ویلیوایشن رولنگ کے تحت 30 سے 40 فیصد کی ادائیگیوں کے باعث درآمد شدہ یوزڈ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کی قیمتوں میں بھی 40 فیصد سے زائد اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے تمام کلکٹوریٹس کو نئی ویلیوایشن پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی ایسسمنٹ کی وجہ سے درآمد کنندگان میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے اور بیشتر درآمد کنندگان نے بیرونی ممالک میں پہلے سے طے شدہ خریداری معاہدے کے تحت اپنے کنسائمنٹس کی شپمنٹس روک دی ہیں۔
محکمہ کسٹمز کی جاری کردہ نئی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1519 کے مطابق استعمال شدہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کی کلیئرنس پر درآمد کنندگان کو ڈیوٹی و ٹیکسز کی مد میں 30 سے 40 فیصد کی زائد ادائیگیاں کرنا پڑیں گی جس کے باعث ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا۔ اس عمل سے کم آمدنی کے حامل طلبہ وطالبات اور چھوٹے پیمانے پر آن لائن کاروبار کرنے والوں کے لیے مشکلات میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔