سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تحت سیاسی تلخی کےخاتمے میں نوجوانوں کے ممکنہ کردار کے عنوا ن سے مکالمے کا انعقاد

Jun 07, 2024 | 18:44:PM
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تحت سیاسی تلخی کےخاتمے میں نوجوانوں کے ممکنہ کردار کے عنوا ن سے مکالمے کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )یوتھ کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام  سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے "موجودہ سیاسی تلخی اور محاذ آرائی کے خاتمہ میں نوجوانوں کے ممکنہ کردار" کے عنوان سے مکالمہ کا انعقاد کیا گیا۔

مختلف سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، حقوق خلق پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے  عہدیداران و سپورٹرز نوجوانوں نے شرکت کی،شرکاء نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قائدین،حکومت، اور  میڈیا  کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اور نوجوانوں کی سیاسی عمل میں مثبت انداز میں شمولیت کے ناکافی مواقع نوجوانوں کے اندر عدم برداشت بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں لہٰذا  روادارانہ سیاست کے فروغ کے لیے  نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سیاسی قائدین کے ساتھ بھی موجودہ  سیاسی محاذ آرائی اور تلخی کے ماحول کے خاتمے کے لیے  مکالمہ ضروری ہے۔ 
شرکاء نے کہا کہ سب سے ضروری اقدام یہ ہے کہ اختلاف رائے کا احترام کیا جائے اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے متحد ہو کر  کوشیش کی جائے ،نوجوانوں کی نمائندگی کرتےہوئے شرکاء نے نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے  چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا۔