نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، جہانگیرترین نے سینئر قیادت  کو مدعو کر لیا

Jun 07, 2023 | 14:41:PM
نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، جہانگیرترین نے سینئر قیادت  کو مدعو کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کی تشکیل ودیگر امور کو آج رات تک حتمی شکل دید ی جائیگی۔
جہانگیرترین پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیساتھ آج شمولیت کیلئے معاملات طے کریں گے،آئندہ48گھنٹوں میں جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کاباضابطہ اعلان کرنیکاامکان ہے،پریس کانفرنس میں جہانگیرترین نئی جماعت کااعلان کریں گے،سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرنئی جماعت میں شامل ہونے کااعلان کریں گے،شمولیت کرنے والے رہنماؤں کو آج رات لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

دوسری جانب جہانگیر ترین سے اوچ شریف کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں مختلف سیاسی امور و مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرادی،سید افتخار حسن گیلانی مسلسل 5 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں جہانگیر ترین گروپ کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی،مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا،مرادراس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے موقع پر اعلان کیا،عبدالعلیم خان اور عون چودھری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی؟ شہباز شریف نے بڑی خوشخبری سنادی

 واضح رہے کہ  جہانگیرترین گروپ نےتحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک سمیت دیگرسے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔سیاسی رہنماؤں سے رابطے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جس میں عون چوہدری، سردار تنویرالیاس اوراسحاق خاکوانی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی سیاسی رہنماؤں کوترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دے گی۔