نان فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز 

Jun 07, 2023 | 12:31:PM
نان فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی بجٹ 2023-24 میں  نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تجویز دی گئی۔

بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی سفارش کردی گئی ،بینک سے نقد رقم یا چیک وغیرہ سے رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز دے دی گئی ۔

نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا،بجٹ میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجویز دی گئی،آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 231 ، 231 اے اور 236 پی کو بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی دور میں نان فائلرز پر یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس ختم کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر کا ریٹ گر گیا