میثاق معیشت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، شہبازشریف 

Jun 07, 2022 | 22:02:PM
شہبازشریف ، بزنس کانفرنس
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میثاق معیشت وقت اہم ترین ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑا ہوا ہے جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ 
وزیر اعظم نے کہا میثاق معیشت کے تحت ایسے اہداف طے کیے جائیں گے جنہیں تبدیل نہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہر قدم پر حکومت کو تاجروں کی آراءاور تجاویز کی ضرورت ہے، آج کی میٹنگ کی روشنی میں ایک ٹاسک فورس بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تیل و گیس خریدنے کےلئے پیسے نہیں ، پاکستان ساڑھے 4 ارب ڈالر کاپام آئل درآمد کررہا ہے۔ ریاست کو صوبوں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ بنانا ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ صوبوں کےساتھ مل کر جامع معاشی پلان بنایاجائےگا،زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس ایک سال 3ماہ ہیں،تمام اسٹیک ہولڈرز آئیں ، مل کر بیٹھیں ،میثاق معیشت پر فیصلہ کریں۔ان کا کہناتھا کہ ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی نوے کی دہائی میں پاکستانی روپے کی قدر بھارتی روپے سے بہتر تھی۔
وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ تین ملین ٹن گندم اس سال ہم ایکسپورٹ کررہے ہیں،ہم لانگ ٹرم پالیسی نہیں بنا سکتے ، ملکی ترقی کیلئے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی۔ان کامزید کہناتھا کہ18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو سب سے زیادہ حصہ جاتاہے،گوادر کے شہروں کو پانی نہیں ملتا،وہاں بجلی نہیں ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ افسر شاہی کا رونا جائز ہے،جنہوں نے کام کیا انہیں نیب کے ذریعے پکڑ کر بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، سیکیورٹی میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان کردیا