کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

Jun 07, 2021 | 20:21:PM
کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا کے مریضوں میں کمی آنے کے بعد پنجاب حکومت نے30 نان کنٹکیٹ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 12 کنٹیکٹ سپورٹس پر پابندی برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق جمناسٹک ،کرکٹ ،باسکٹ بال ،والی بال ، ویٹ لفٹنگ ،ہینڈ بال، اتھلیٹکس، ماونٹین بائیک ، بیس بال، رولر سکیٹنگ ،فٹسال ، ٹیبل ٹینس ، روڈ سائیکلنگ ،ٹریک سائیکلنگ ،فنسنگ ، ٹرائی تھلون ، گالف ، واٹر پولو، ہاکی ، آرچری ،روئنگ ،بیڈ منٹن، شوٹنگ ،ماڈرن پینتھالون ، سکائی جمپنگ ، کراس کنٹری ، سنوکر اینڈ بلیئرڈ ،فٹ بال اور سوئمنگ کی ایس او پیزکے تحت اجازت ہوگی۔
 کراٹے ،تائیکوانڈو، جوجسٹو ،کک باکسنگ اور رسہ کشی ،میرجوڈو ،رگبی ، ریسلنگ ،کبڈی ، موئے تھائی اور ووشو پر پابندی برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ کورونا کی شدت میں کمی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے،موذی وائر مزید 24 زندگیاں نگل گیا،ادھرشہر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔
 کورونا کے 364 مریض زیر علاج ہیں، 192 مریض کنفرم اور 172 مشتبہ مریض ہیں۔سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں کے آئی سی یو میں 32 فیصدبیڈز پر مریض زیر علاج ہیں، مزید 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا سڑکوں پر آ گئے ،حکومت سے بڑا مطالبہ