بھارت:کسانوں کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ،دیویندر سنگھ ببلی  کی رہائی کا مطالبہ 

Jun 07, 2021 | 11:51:AM
بھارت:کسانوں کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ،دیویندر سنگھ ببلی  کی رہائی کا مطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں کسان رہنماؤں نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فتح آباد کے قصبہ ٹوہانہ میں کسان قائدین زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے ساتھ  جے جے پی  پارٹی کے ممبر اسمبلی دیویندر سنگھ ببلی کی گرفتاری پر  بھی احتجاج کیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسان رہنما دیویندر سنگھ ببلی  کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہریانہ پولیس نے ایم ایل اے کے گھر کا گھیراؤ کرنے پر دو کسان رہنماؤں وکاس سیسر اور روی آزاد کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد راکیش ٹکیت ، گورم سنگھ چدونی اور متحدہ کسان مورچہ کے رہنما یوگیندر یادو کی سربراہی میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد توہانہ پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنے پر بیٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت سنبھل گئی