ٹریفک قوانین پرعملدرآمد،آئی جی پنجاب نے  پیغام جاری کردیا

Jul 07, 2023 | 10:53:AM
ٹریفک قوانین پرعملدرآمد،آئی جی پنجاب نے  پیغام جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈرائیونگ لائسنس بنوانے،ہیلمنٹ و دیگر قوانین پر عملدرآمدکا معاملہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے نام  پیغام جاری کردیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قوم کے رویوں،طرز عمل کی عکاسی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہوتی ہے،حادثات سےبچاؤ کیلئے رویوں اور مائنڈ سیٹ کوبدلناازحد ضروری ہے،ٹریفک رولزکی خلاف ورزی پر روزانہ درجن سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری پولیس کیساتھ عوام کی بھی ہے،پولیس،محکمہ ٹرانسپورٹ، حکومت ملکر اموات کی شرح میں کمی لاسکتے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ پہننے کے قانون کی پاسداری حادثات سے بچاؤ کا اولین اصول ہے،صوبہ بھرمیں ہیلمٹ پہننے کےقانون پرسختی سےعملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نےسزا سنادی