وزیراعلیٰ پنجاب سے شہزاداکبر کی ملاقات، سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال

Jan 07, 2021 | 18:45:PM
وزیراعلیٰ پنجاب سے شہزاداکبر کی ملاقات، سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاداکبرنے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
شہزاد اکبر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے نیک خواہشات کے اظہار پر شہزاد اکبرکا شکریہ کیا ۔
اس موقع وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتا ہوں،نیک خواہشات اوردعائیں کرنے والے احباب کی محبتیں میرا اثاثہ ہیں،انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران بھی ضروری سرکاری امور سرانجام دیئے، عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
شہزاد اکبر نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کورونا کے باوجودسرکاری امور نمٹاناقابل قدرہے، کورونا ٹیسٹ کا نیگیٹو آنا اور آپ کی صحت یابی خوش آئند ہے۔