اوگرا نے کے الیکٹرک پاور پلانٹ کے لیے گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری د ے دی

Jan 07, 2021 | 18:18:PM
اوگرا نے کے الیکٹرک پاور پلانٹ کے لیے گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری د ے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )اوگرا نے کے الیکٹرک کے بی کیو پی ایس3، 900 میگاواٹ آر ایل این جی پاور پلانٹ کے لیے گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری د ے دی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پاور پلانٹ کے لیے گیس پائپ لائن لائسنس کی فراہمی خوش آئند ہے۔ متعلقہ گیس پائپ لائن کی تنصیب سے آئندہ سالوں میں بجلی کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ لائسنس کے اجرا کے بعد بلاتاخیر 2.4کلو میٹر پر محیط 14 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بن قاسم میں ایس ایس جی سی کے ٹائی ان پوائنٹ سے منسلک کیا جائیگا۔بی کیو پی ایس۔3، 900 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے لیے گیس ٹربائن اور اسٹیم جنریٹر پہلے سے سائٹ پر موجود ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں رواں سال 450 میگاواٹ موسم گرما جبکہ دوسرا یونٹ سال کے آخر تک سسٹم میں شامل ہوجائے گا۔ بی کیو پی ایس۔3، 900 میگاواٹ کے لیے 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سے متعلق پی ایل ایل کے ساتھ معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے، جبکہ ایس ایس جی سی کے ساتھ جی ایس اے کے لیے اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔ اس سال موسم گرما سے قبل کے ڈی اے گرڈ پر این ٹی ڈی سی کی جانب سے انٹرکنکشن کے ذریعے 450 میگاواٹ کی فراہمی نہایت اہم ہے۔