پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ،چینی  92سے 95روپے فی کلوگرام فروخت

Jan 07, 2021 | 10:12:AM
 پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ،چینی  92سے 95روپے فی کلوگرام فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ہول سیل میں 100کلوکی بوری8500سے بڑھ کر8800روپے ہوگئی ، لاہورمیں  چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اکبری منڈی اور اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 7سے 10 روپے فی کلوگرام بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں چینی 92سے 95روپے فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگی،شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی100کلو کی بوری8500سے بڑھ کر8800 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ ہول سیل منڈی میں چینی88روپے فی کلوگرام تک بک رہی ہے جبکہ شہر کی پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت7سے10روپے بڑھ کر92 سے 95روپے فی کلو ہوگئی۔شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل ناکام ہوگئی ہیں۔