خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس ختم 

Feb 07, 2023 | 18:39:PM
خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس ختم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کیلئے الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس ختم  ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اورچیف سیکریٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوصال اجلاس میں شریک ہوئے،آجی کے پی کے کا کہنا تھا کہ پولیس صوبے میں انتخابات کے انعقاد کے لئے تیار ہے، آئی جی کے پی نے انتخابات کے لئے فورسسز کی تعیناتی کا پلان پیش کیا۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ اکا دکا دہشتگردی کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں،جبکہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا امداد اللہ بوصال کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا گورنرکا اختیار ہے،ہم معاونت کریں گے،الیکشن کمیشن کے لاء ونگ نے انتخابات سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔