ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار

Dec 07, 2023 | 21:09:PM
ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار
کیپشن: فوٹو ایف آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں مبینہ ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسمگلرز سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار مبینہ ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھے۔ مبینہ ملزمان میں انتظار حسین، محبوب علی اور محمد کامران شامل ہیں۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے متعدد شہریوں سے سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھجوانے کے جھانسے پر پاسپورٹ وصول کر رکھے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ مبینہ ملزمان کیخلاف کارروائی خفیہ اطلاعات پر عمل میں لائی گئی تھی، ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔