پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ 

Dec 07, 2023 | 08:53:AM
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔

حماس کے سینئر سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ نے بدھ کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ ”حرمتِ مسجد اقصیٰ اور امت مسلمہ کی ذمہ داری“ کے موضوع پر نیشنل ڈائیلاگ سے عملی طور پر خطاب کیا اور اسرائیلی قبضے کے خلاف پاکستان کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب کہا کہ اسرائیل کے اقدامات بشمول تقریباً 16,000 فلسطینیوں کی گرفتاری اور مقدس مقامات کی بے حرمتی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔  انہوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اوسلو معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں، اس جنگ میں ہمارے 20,000 سے ذائد بچے عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔

مزید  پڑھیں: کراچی، عائشہ منزل پر فرنیچر کی دکانوں میں لگی آگ 4 زندگیاں نگل گئی

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔