اسمبلیاں کب تحلیل ہوں گی ؟ تاریخ سامنے آگئی

Dec 07, 2022 | 09:59:AM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مطالبہ صاف و شفاف ملک گیر انتخابات ہیں لیکن امپورٹڈ حکومت عوام میں جانے اور انتخابات کرانے سے گھبرا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل کر دی جائیں گی
کیپشن: خیبرپختونخوا اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مطالبہ صاف و شفاف ملک گیر انتخابات ہیں لیکن امپورٹڈ حکومت عوام میں جانے اور انتخابات کرانے سے گھبرا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل کر دی جائیں گی۔

اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں عمران خان کی صوابدبد پر ہیں، امپورٹڈ حکومت کسی بھی خوش فہمی میں نہ رہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایک اشارے کی دیر ہے کہ دونوں صوبوں کی اسمبلیاں اسی مہینے تحلیل کر دی جائیں گی۔