اقوام متحدہ میں نمائندگی ہمارا جائز حق ،تسلیم کیا جائے، افغان وزیر خارجہ

Dec 07, 2021 | 19:25:PM
افغان، وزیر خارجہ ،امیر خان متقی
کیپشن: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ میں نمائندگی ہمارا جائز حق ہے۔

افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی خبر کےمطابق افغان وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امارت اسلامی کی اقوام متحدہ میں نمائندگی ہمارا جائز حق ہے جسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

واضح رہےکہ اقوام متحدہ نے گزشتہ روز ایک قرارداد کے ذریعے افغان طالبان کے نمائندے کو تسلیم کرنے کا معاملہ ملتوی کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: فخر یا شرم۔۔بھارت معاشی اور سماجی طور پر تباہی کے دہانہ پر ۔۔تہلکہ خیز رپورٹ جاری