پانی چوروں کیخلاف ایکشن، ایگزیکٹوانجینئر سمیت 4 افسر معطل

Dec 07, 2020 | 18:59:PM
 پانی چوروں کیخلاف ایکشن، ایگزیکٹوانجینئر سمیت 4 افسر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے شہریوں کا پانی کسی کو نہیں لے جانے دیں گے۔ ناصر حسین شاہ نے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف غفلت برتنے والے واٹربورڈ کے ایگزیکٹیوانجینئر سمیت 4 افسر کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے وزیربلدیات وایم ڈی واٹربورڈ کی موجودگی میں ضلع غربی میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر منگھوپیر تھانہ کی حدود میں دوران کارروائی متعددہائیڈرنٹس سمیت یارو گوٹھ،روزی گوٹھ،خیرآباداور ملحقہ علاقوں میں بھی پانی چوروں کے کئی تالاب مسمار کردیئے گئے۔
ادھر ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے شہر قائد کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے اور اس عمل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں کسی بھی علاقے میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کی موجودگی کا ذمہ دار علاقہ کے ایکسین ہوگا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے چیف سیکیورٹی آفیسرکو شہر ومضافات میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔