فخری زادہ کا قتل سیٹلائٹ سے کنٹرول کی جانیوالی مشین گن سے ہوا، ایران کا دعویٰ

Dec 07, 2020 | 12:18:PM
فخری زادہ کا قتل سیٹلائٹ سے کنٹرول کی جانیوالی مشین گن سے ہوا، ایران کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہےکہ معروف ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو سیٹلائٹ سے کنٹرول کی جانیوالی مشین گن سے قتل کیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کے نائب کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فداوی نے کہا ہے  کہ پک اپ پر نصب شدہ مشین  گن کے ذریعے صرف محسن فخری زادہ کے سر کوٹارگٹ کیاگیا اور حیرانگی کی بات ہے کہ ان کے ساتھ 10 انچ کے فاصلے پر بیٹھی انکی اہلیہ کو ایک گولی بھی نہیں لگی۔

  یاد رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی معروف سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ محسن فخری زادہ کو ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کیا گیا۔ایران نے اپنے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا اور  اس بہیمانہ قتل کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔