سموگ تدارک کیس کی سماعت، نیازی انٹرچینج روڈ موسم سرما کے بعد شروع کرنیکا حکم

Oct 06, 2023 | 12:41:PM
سموگ تدارک کیس کی سماعت، نیازی انٹرچینج روڈ موسم سرما کے بعد شروع کرنیکا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے سموگ سے بچاؤ کے لئے نیازی انٹرچینج روڈ کو موسم سرما کے بعد شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

لاہورہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ممبر ماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدر نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔ پنجاب حکومت کی وکیل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شیبا قیصر عدالت میں خاموش کھڑی رہیں۔

عدالتی ریماکس

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ نیازی انٹرچینج روڈ کواس موسم سرما کے بعد شروع کریں، نیازی شہید تا بابو صابو روڈ کو فروری سے پہلے شروع نہ کیا جائے، شہر کی سڑکوں کے یو ٹرنز کا فاصلہ بڑھا دیں کیونکہ جگہ جگہ یوٹرنزسےٹریفک میں رکاوٹ پیداکرتےہیں۔

وکلاء کے دلائل

وکیل واٹرکمیشن نے نے عدالت سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ، بابو صابو سمیت تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے3سال کا وقت دیا گیا۔ وکیل ایل ڈی اے نے جراح کرتے ہوئے کہا کہ اکبر چوک کو 20 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا ،والٹن روڈ والا پل 30 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس، عدالت سے اہم خبر آ گئی

فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این او سی میں 3 سال کیلئے اجازت دی گئی ہے جس پر وکیل ایل ڈی اے نے فاضل جج کے گوش گزار کیا کہ نیازی شہید تابابوصابو منصوبےرنگ روڈکیساتھ جڑناہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سوال کیا کہ کیا آپ نے اس منصوبےکیلئے ماحولیاتی سروے مکمل کروایا؟

منصوبے اور واٹر ٹریٹنمٹ پلانٹ سے متعلق عدالت حکم

عدالت نے حکم دیا کہ نیازی انٹرچینج والے منصوبےمیں پرائیویٹ کنسلٹنٹ کو بھی شامل کر لیں، یو ٹرنز کا فاصلہ بڑھا دیں، جگہ جگہ یوٹرنز ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، اب 10 مرلے کے گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی کر دیں، آپ گھروں کے نقشوں کی منظوری بھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیساتھ مشروط کریں۔ وکیل ایل ڈی اے نے فاضل جج کو بتایا کہ عدالت نےپہلے1کنال کے گھروں کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی قرار دیئے تھے۔