حکومت اوراپٹما کے درمیان معاملات طے پا گئے، بجلی کے نرخ فکسڈ کرنے کا فیصلہ 

Oct 06, 2022 | 18:22:PM
حکومت، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، معاملات طے پا گئے،
کیپشن: اسحاق ڈار، گوہر اعجاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے درمیان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے معاملات طے پا گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ میں پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی پیٹرن انچیف گوہر اعجاز کی سربراہی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ،حکومت اوراپٹما کے درمیان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے معاملات طے پا گئے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کے نرخ فکسڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،برآمدی شعبے کیلئے بجلی کا نرخ 20 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل،الیکشن کمیشن نے نئی ووٹرز لسٹیں تیار کرلیں