سعودیہ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سعودی حکومت کیجانب سے پاکستان سمیت پابندی والے ممالک کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری، مخصوص کیٹگری کے حامل پاکستانی براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی، کالجز کے استاتذہ اور دیگر انتظامی امور پر تعینات افراد براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے، پبلک ایجوکیشن اور سکولز کے مردوخواتین اساتذہ بھی براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے، ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں سے وابستہ لوگ بھی سعودی عرب جا سکیں گے جبکہ اسکالرشپ پر طلبا کو بھی براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
مخصوص کیٹگری کے حامل افراد کو مملکت میں داخلے پر رولز کے مطابق قرنطینہ کرنا ہو گا، سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی ایک یا دو ڈوز لگوانے والے مسافر کو قرنطینہ کی شرط سے استثنیٰ ہو گا۔ نئے رولز کے حوالے سے سعودی حکام نے ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو آگاہ کردیا، مخصوص کیٹگری کے علاوہ پاکستانیوں کو براہ راست سعودیہ داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی