قومی ٹیم متحد ہے، فضول کہانیاں اُڑائی جارہی ہیں، ذکاء اشرف

Nov 06, 2023 | 18:59:PM
قومی ٹیم متحد ہے، فضول کہانیاں اُڑائی جارہی ہیں، ذکاء اشرف
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم متحد ہے، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو میں ذکاء اشرف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپنر نے گزشتہ میچ میں کمال کی کارکردگی دکھائی ہے۔ فخر زمان کو شاندار پرفارمنس پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارے کرکٹرز کو بہت کم پیسے ملتے ہیں، میں نے کرکٹرز کے کنٹریکٹ منی میں اضافہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری بابر اعظم سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، میری نیک خواہشات کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، میں اپنے کرکٹرز کے ساتھ مشاورت کر کے چلتا ہوں۔

ذکا اشرف نے یہ بھی کہا کہ میں نے انضمام الحق کو ملاقات کیلئے بلایا تھا، انہوں نے آنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈکپ سیمی فائنل کی4 ٹیموں میں پاکستان بھی ہوگا،وکرانت گپتا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انضمام الحق اچھا کرکٹر تھا، ملک کیلئے اُس نے اچھا کام کیا اور ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے حوالے سے اپنا استعفیٰ دیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے سوا کھلاڑیوں کو صرف ایک لیگ کھیلنے کی اجازت دیں گے۔ وہ کوئی بھی لیگ ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی سٹے بازی میں شامل نہیں، ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق ورلڈ کپ کے بعد ٹیکنکل ٹیم سے مشاورت ہوگی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ شاہد آفریدی بھی بڑا نام ہے وہ بڑے کرکٹر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوں گے۔