موسم بدلا لیکن ڈینگی وائرس کے حملے نہ تھم سکے، مزید 2 مریض دم توڑ گئے

Nov 06, 2023 | 10:50:AM
موسم بدلا لیکن ڈینگی وائرس کے حملے نہ تھم سکے، مزید 2 مریض دم توڑ گئے
کیپشن: موسم بدلا لیکن ڈینگی وائرس کے حملے نہ تھم سکے، مزید 2 مریض دم توڑ گئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) موسم بدلا لیکن ڈینگی وائرس کے حملے نہ تھم سکے، ڈینگی وائرس مزید 2 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔

صوبائی دارالحکومت اور باغوں کے شہر لاہور کو مسائل نے گھیر لیا، کبھی فضائی آلودگی وبالِ جان بن جاتی ہے تو کبھی وبائیں سر اٹھاتی ہیں، زندہ دلانے لاہور کو جیسے جینا ہی مہال ہو چکا ہے، کچھ عرصہ قبل آشوبِ چشم نے ناک میں دم رکھا تھا، اللہ اللہ کر کے اس سے جان چھوٹی تو سموگ اور ڈینگی نے ڈیرے ڈال لئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مجھے میری ٹانگیں لگا دو‘‘معصوم بچی کی رولادینے والی فریاد

مسلسل جاری حکومت کوششیں بھی رنگ نا لا سکیں، موسم بھی بدلا لیکن ڈینگی وائرس کے حملہ جوں کے توں رہے، شہرِ لاہور سے ڈینگی بخار میں مبتلا 64 سالہ خالد محمود اور 78 سالہ جمیلہ بی بی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈینگی بخار کے 85 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔

علاوہ ازیں ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 129 مریض بدستور زیر علاج ہیں، شہر کے مزید 27 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کر دیا گیا۔